معاشرے کوبرائی سے بچانا علماء کادینی فریضہ ہے‘ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

اکابرین اہل سنت نے ترویج دین کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں‘ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ

بدھ 21 فروری 2018 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ معاشرے کوبرائی سے بچانا علماء کادینی فریضہ ہے،اکابرین اہل سنت نے ترویج دین کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں،صوفیاء کی تعلیمات کوفروغ دے کرہی معاشرے میں ر وحانی انقلاب لایا جاسکتاہے،روحانی منازل طے کرنے کے لیے ظاہری وباطنی علوم کوحصول انتہائی ضروری ہے،مدار س اہل سنت وطن عزیز کے اسلامی تشخص کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میںڈاکٹر سرفراز نعیمی نعیمی شہید کی والدہ ماجدہ کی وفات پراظہارتعزیت کرنے کیلئے آئے ہوئے آستانہ عالیہ راوی ریان شریف کے سجادہ نشین پیر میاں محمدی سیفی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بصیرپورسے جامعہ حنفیہ فریدیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محب اللہ نوری،بھکی شریف سے پیر محفوظ الرحمان مشہدی،مانگامنڈی سے مفتی ظہور ا حمدجلالی،جی سی یونیورسٹی لاہور سے ڈاکٹر سرفراز خالد،تحریک منہاج القرآن علماء کونسل کے صدر علامہ محمداصغرصدیقی،بہاولنگر سے مولانا رمضان قادری،مولاناعبدالشکورنقشبندی،مسلم لیک (ن) شیخوپورہ کے عارف سندھیلہ،رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول ،گوجوانوالہ سے جامعہ حلیمیہ للبنات کے نائب ناظم اعلیٰ مولانا محمدعمرصدیقی ،مولانا طاہررضوی ودیگر نے علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی سے ان کی دادی جان کے انتقال پر اظہارتعزیت کیااورمرحومہ کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں