صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ کا دورہ

ہیلتھ ویک میلہ کے انتظامات کا جائزہ لیا، پی کے ایل آئی فلٹر کلینک کا معائنہ

بدھ 21 فروری 2018 18:43

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ کا دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب کا دورہ کیا- خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال میں ہفتہ صحت کے انتظامات اور سٹالز کا جائزہ لیا- وزیر صحت نے شعبہ ایمرجنسی کا بھی معائنہ کیا اور ڈائلسسز سینٹر بھی دیکھا- اس موقع پر مریضوں نے ڈائلسسز سینٹر میں بہترین انتظامات پر وزیراعلی محمد شہباز شریف اور محکمہ صحت کی بہت تعریف کی-وزیر صحت کو بتایا گیا کہ اس وقت ڈائلسسز سینٹر میں 20مشینیں کام کررہی ہیں -مریضوں کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں فیصل آباد اور دیگر شہروں کے ہسپتالوں میں جانا پڑتا تھا اب یہ سہولت مقامی طور پر دستیاب ہوگئی ہی- خواجہ عمران نذیر نے ڈائلسسز یونٹ کو 24/7چلانے کی ہدایت کی-وزیر صحت نے ہسپتال میں قائم پی کے ایل آئی ہیپاٹائٹس فلٹرکلینک کا بھی معائنہ کیا اور اعلی انتظامات پر انتظامیہ کو سراہا- خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کے لئے ویٹنگ ایریا فوری طور پر بنایا جائے جہاں پینے کے پانی کا انتظام ، نشستیں اور دیگر سہولیات اور گرمی کے موسم میں ACبھی نصب کیا جائے تاکہ آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو-دریں اثنا وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک گاؤں 996چک میں بچوں میں پیٹ کے کیڑے مارنے والی گولیاں کھلانے سے ری ایکشن ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اختر رشید ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر عاصم الطاف کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہی-وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اب تک 11لاکھ گولیاں بچوں کو استعمال کرائی گئی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ آیا یہ دوائی کا ری ایکشن ہے یا کسی اور وجہ سے بچوں کی حالت خراب ہوئی تاہم دوائی کے نمونہ جات بھی لیبارٹری کو ارسال کردیئے گئے ہیں- معاملہ کی مکمل انکوائری کی جائے گی- وزیر صحت نے کہا کہ جو بچے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ان کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں