توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے گرانقدر اقدامات اٹھائے ہیں، بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی سے صنعتکاروں کو ریلیف ملے گا‘ملک رفیق رجوانہ .

مال روڈ شہر کاوسط اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہے، یہاں آئے روز مظاہرے کاروبار تباہ کررہے ہیں‘گورنر پنجاب کی لاہور چیمبر کے عہدیداران سے گفتگو

بدھ 21 فروری 2018 18:43

توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے گرانقدر اقدامات اٹھائے ہیں، بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی سے صنعتکاروں کو ریلیف ملے گا‘ملک رفیق رجوانہ .
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین سے ملاقات میں کہا ہے کہ کاروباری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے اسے سہولیات دینا ضروری ہے۔ انہوں نے لاہور چیمبر کے صدر کی اس تجویز سے اتفاق کیا کہ ملک بھر میں بجلی و گیس کی قیمتیںیکساں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مال روڈ پر مظاہرے اور دھرنے کاروباری برادری، طلباء اور مریضوں سمیت ہر ایک کو متاثر کررہے ہیں، مال روڈ پر مظاہروں پر پابندی ہے جس پر سختی سے عمل درآمد ہونا چاہیے، سیاستدان اور سول سوسائٹی اس سلسلے میں دانشمندی کا مظاہرہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ پلازہ کے لیے سفارشات پنجاب حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں اس سلسلے میں پیش رفت ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے گرانقدر اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی سے صنعتکاروں کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بالخصوص لاہو رمیں امن و امان کی حالت ملک کے دیگر حصوں سے بہتر ہے مگر مزید اقدامات اٹھانے کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مال روڈ شہر کاوسط اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہے، یہاں آئے روز مظاہرے کاروبار تباہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مظاہروں پر عائد پابندی کی خلاف ورزی تشویشناک ہے، اس پر انتہائی سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں 1200کے لگ بھگ پلاٹس موجود ہیںجبکہ لاہور کی بڑی سڑکوں پر چالیس ہزار کے قریب صنعتی یونٹس واقع ہیں۔ ان صنعتی یونٹس کو انڈسٹری کاریڈور کا حصہ قرار دیا جائے۔ انہوں نے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا کہ لاہور چیمبر صنعتوں اور تعلیمی شعبے کے درمیان روابط قائم کرنے کے لیے بھی بہترین اقدامات اٹھارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں