مریم نواز نے عوامی انداز اپناتے ہوئے ریڑھی سے پٹھورے کھائے ، ہزار روپے انعام دیا

بدھ 21 فروری 2018 18:43

مریم نواز نے عوامی انداز اپناتے ہوئے ریڑھی سے پٹھورے کھائے ، ہزار روپے انعام دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عوامی انداز اپناتے ہوئے ریڑھی سے پٹھورے کھائے اور ایک ہزار روپے کا انعام بھی دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مریم نواز گزشتہ روز لاہورکے حلقہ این اے 120 کا دورہ کے موقع پر عوام میں گھل مل گئیں۔ سابق وزیراعظم کی بیٹی کی گاڑی کودیکھ کرلیگی کارکن جمع ہوئے اورنعرے بازی بھی کی۔مریم نوازنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیااور سگیاں پل کے قریب ریڑھی سے پٹھورے بھی کھائے ۔ریڑھی والا پیسے لینے سے انکارکرتارہا تاہم مریم نے زبردستی ایک ہزارکا نوٹ تھمایا اورشکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں