شہر میں ہفتہ صحت جاری ، ڈپٹی کمشنر

بدھ 21 فروری 2018 18:32

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ لاہور کے 14صحت کے مراکز میں ہفتہ صحت بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے، لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہیپاٹائٹس بی ، سی ، شوگر، ٹی بی و دیگر بیماریوں کی سکریننگ کروانے کیلئے اپنی رجسٹریشن کروا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کیمپس کی بدولت لوگوں کو صحت کی سہولیات میسر آرہی ہیں، انہوں نے کہاکہ تحصیل ہیڈکوارٹر شاہدرہ، تحصیل ہیڈکوارٹر میاں میر، تحصیل ہیڈکوارٹر سمن آباد، آر ایچ سی مانگا ،آر ایچ سی چوہنگ،آر ایچ سی برکی،آر ایچ سی رائیونڈ، بی ایچ یوز شامکے بھٹیاں،کاچھا، ہڈیارہ، ڈوگراں کلاں، لدھر شہزادہ اور علی رضا آباد میں کیمپس لگائے گئے ہیں، ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ عوام ان کیمپس پر جاکر اپنی سکریننگ کروائیں اور اس سے مستفید ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں