سیشن کورٹ دو وکلاء کے احاطہ عدالت میں قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع

بدھ 21 فروری 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے سیشن کورٹ دو وکلاء کے احاطہ عدالت میں قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

کاشف نامی وکیل نے ندیم کو نشانہ بنایا جبکہ اس زد میں اویس نامی وکیل بھی آگیا۔سکیورٹی کے باوجود عدالت میں اسلحہ پہنچانا سکیورٹی پر سوالیہ نشانہ ہے۔کیا پولیس نے اس وقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور کیا کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔اس سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں