لیگی حکومت پچھلے دس سال گزرنے کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے‘عزیز الرحمن چن

چیئرمین بلاول بھٹو زردار کی قیادت میں لاہور کے تمام حلقوں سے پیپلز پارٹی کم بیک کرے گی‘صدرپیپلزپارٹی لاہور

بدھ 21 فروری 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ لاہور میں نئی رکنیت سازی مہم کامیابی سے جاری ہے چند دنوں میں ہزاروں کے حساب سے لوگوں نے رکنیت کروائی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ لاہور کے 25 زونوں تک رکنیت سازی کو وسیع کیا جائے گا جس کے لئے رکنیت سازی فارم مفت مہیا کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقے کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی حکومت پچھلے دس سال گزرنے کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زردار کی قیادت میں لاہور کے تمام حلقوں سے پیپلز پارٹی کم بیک کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں