پیپلز پارٹی نے جدید طریقہ اختیار کر لیا، ایس ایم ایس کے ذریعے ممبر سازی کا فیصلہ

بدھ 21 فروری 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے نئی ممبرسازی کیلئے جدید طریقہ اختیار کر لیا، کارکن ایس ایم ایس کے ذریعے بھی ممبر بن سکیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 2018ء کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس ضمن میں چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی رہنمائوں کو یونین کونسل کی سطح پر ممبر سازی کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پارٹی دفاتر آکر رجسٹریشن نہ کرا پانے والے ایس ایم ایس کرکے ممبر بن سکیں گے، ممبر بننے والے افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس پارٹی کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جائے گا ، کب جلسہ ہے اور کہاں ریلی ہی ۔ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی ۔ پارٹی کارکنوں نے لوگوں کے موبائل فون نمبرزکی فہرستیں بناناشروع کردی ہیں ، پارٹی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پر بھی اجاگر کیا جارہا ہے اعلیة قیادت نے عوامی رابطہ مہم اور رکنیت سازی کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں