جوش ملیح آبادی کی 36ویں برسی کل منائی جائیگی

بدھ 21 فروری 2018 15:11

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) نامور شاعر جوش ملیح آبادی کی 36ویں برسی کل جمعراتکو منائی جائے گی۔جوش ملیح آبادی کا اصل نام بشیر حسن تھا ۔وہ 5دسمبر 1898 ء کو ملیح آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوںنے 1914 ء میں سینئر کیمرج کا امتحان پاس کیا اورا س کے بعد عربی اور فارسی کی تعلیم بھی حاصل کی۔"نظم حسین اور انقلاب" لکھنے پر انہیں شاعر انقلاب کا بھی اعزاز دیا گیا۔

(جاری ہے)

وہ کئی شعری مجموعوں کے خالق ہیں جن میں " شعلہ و شبنم،جنون و حکمت، فکرو نشاط ، سنبل و سلاسل ، حرف و حکایت، سرودو فروش اور عرفانیات "قابل ذکر ہیں جبکہ نثر میں ان کی "خود نوشت ،یادوں کی بارات " کا کوئی جواب نہیں۔وہ22 فروری 1982ء کو 84سال کی عمر میں اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔انہوںنے اپنی شاعری کا جو خزانہ چھوڑا وہ کبھی ختم ہونے والا نہیں اور سخن ور ہمیشہ اس خزانے سے مستفید ہوتے رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں