کیا ترکی پاکستان کا دوست ہے،رؤوف کلاسرا نے ترکی میں اپنے ساتھ آنے والا واقعہ بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 فروری 2018 14:55

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 فروری 2018ء)معروف صحافی رؤوف کلاسرا کو ترکی میں پاکستانی ہونے کی وجہ سے پولیس آفیسر نے دس منٹ تک سوا ل کئے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو پاکستان کا دوست ملک سمجھا جاتا ہے ۔لیکن 2013میں جب نواز شریف ترکی گئے تو ان کی کوریج کے لئے میں بھی ترکی گیا ۔

میں ہاتھ میں گرین پاسپورٹ لئے قطار میں کھڑا تھا۔

(جاری ہے)

جب ترکی کے پولیس آفسر نے میری ہاتھ میں گرین پاسپورٹ دیکھا تو اس نے پوری قطار میں سے صرف مجھے اپنی طرف آنے کا شارہ کیا۔جب میں اس پولیس آفیسر کے پاس گیا تو اس نے پوچھا کہ کیا آپ پاکستان سے آئے ہیں۔تو میں نے جواب دیا کہ ہاں جی میں پاکستان سے آیا ہوں۔جس کے بعد دس منٹ تک اس نے مجھ سے سوالات کیے۔اگر یہ امریکہ یا کسی اور ملک میں میر ے ساتھ ہوتا تو شاہد مجھے اتنی حیرانگی نہ ہوتی لیکن ترکی کو ہم اپنا دوست ملک کہتے ہیں۔اور ترکی بھی ہمیں دہشت گرد سمجھتا ہے ۔یاد رہے کہ پیرس میں جاری فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے والے ممبران میں بھی ترکی شامل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں