عامر حیات خان روکھڑی کلب ٹورنامنٹ، محبوب پارک جمخانہ کلب نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 21 فروری 2018 15:09

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) پہلے عامر حیات خان روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں محبوب پارک جمخانہ کلب نے وحدت ایگلٹس کلب کو 8وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے پری کوارٹر فائنل میچ میں وحدت ایگلٹس کلب پہلے کھیلتے ہوئے 24.2 اوورز میں 140 رنز بنا کر آئوٹ ہو گیا، عبدالوہاب 35اور تقی حیدر بلگرامی 19رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد راشد نے 3، محمد ذیشان نے 2، حسن قدیر، جمشید سلمان، حارث نصیر اور عثمان عابد نے 1,1وکٹ حاصل کی، جواب میں محبوب پارک جمخانہ نے مطلوبہ ہدف 17.1اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، علی زریاب آصف نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، حسن قدیر نے 46اور محمد مدثر نے 24رنز بنائے ،ریحان رئوف نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں