نیسپاک نے 409 میگاواٹ ٹورکیمپ گوڈ وبار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جیت لیا

بدھ 21 فروری 2018 15:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء)بجلی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیسپاک نے مسا بقتی بیناد پر 409 میگاواٹ ٹورکیمپ گوڈدوبار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جیت لیا ۔حالیہ بجلی بحران کے پیش نظر یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ منصوبہ خیبر پختونخواہ کی ڈسٹرکٹ چترال میں دو سال کے عرصے میں مکمل کیا جاے گا۔ بطور لیڈ فرم نیسپاک اس منصوبے کے لیے مشاورتی انجنئیرنگ خدمات فراہم کرے گی جبکہ دیگر فرموں میں جرمنی کی جی ایم بی ایچ فچٹنر اور ٹی آر ایس پرائیویٹ لمیٹڈ لاہورشامل ہیں۔

جبکہ پختونخواہ انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن اس منصوبے کی کلائینٹ ہے۔ نیسپاک مینیجنگ ڈائیریکٹر ڈاکٹرطاہر ایم حیات اور پراجیکٹ مینیجر ظفر امان نے معاہدے پر دستخط کے لیے پشاور میں ہونے والی تقریب میں کمپنی کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

نیسپاک ایم ڈی نے اس اہم منصوبے کے حصول پر متعلقہ سٹاف کو مبارکباد دی اور اس کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔تکنیکی خدمات میں فیزیبلیٹی سٹڈی، تفصیلی انجنئیرنگ ڈیزائین، ٹینڈر دستاویزات کی تیاری اور پی سی ون شامل ہیں۔

یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ نیسپاک دیگر قومی اہمیت کے منصوبوں پر بھی مشاورتی انجنئیرنگ خدمات فراہم کررہی ہے۔ ان منصوبوں میں اورنج لائین میٹرو ٹرین پراجیکٹ لاہور، نیلم جہلم ھائیڑروالیکٹرک پاور پراجیکٹ اور آر ایل اینجی گیس منصوبے شامل۔ ہیںً۔ اس کے علاوہ نیسپاک سعودی عرب اور نائیجیریا میں بجلی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں