جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کی سکریننگ کا عمل شروع

بدھ 21 فروری 2018 15:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کی سکریننگ کا عمل شروع ہو گیا۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کیلئے سکریننگ کا عمل شروع ہو گیا ہے ،ابتدائی طور پر 5 جیلوں میں سکریننگ کا عمل جاری ہے، جس میں لاہور کی دو جیلیں اور گجرانواں کی کی جیلیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی جیل شاہدسلیم کا کہنا ہے کہ پنجاب ایڈز پروگرام کے تحت سکریننگ شروع کی گئی ، ایڈز کے مریضوں کا فوری علاج کرایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں