پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا

بدھ 21 فروری 2018 14:46

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیراہتمام پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ریلوے کا رسن گرائونڈ پر مغلپورہ وائٹس اور فاران سپورٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اس میچ میں طارق سلمان اور عابد حسین امپائرنگ جبکہ شیر باز خان اسکورر کے فرائض انجام دیں گے، سیکرٹری ٹورنامنٹ کمیٹی شہباز علی کی طرف سے ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میچ کے وقت کا خاص خیال رکھیں تاکہ میچ بروقت شروع ہوسکے ۔قواعد وضوابط کے مطابق حتمی 11 رکنی ٹیم میں دو انڈر 19 اور دو انڈر 23 کھلاڑیوں کو شامل کرنا لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں