مریم نواز پاکستان کی وزیر اعظم بن گئیں تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہو جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 فروری 2018 14:10

مریم نواز پاکستان کی وزیر اعظم بن گئیں تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہو جائے گا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 فروری 2018ء)سینئیر سیاست دان نبیل گبو ل کا کہنا ہے کہ مریم نواز پاکستان کی وزیر اعظم بن گئیں تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینئیر سیاست دان نبیل گبو ل نے ایک پروگرام کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن لودھراں میں الیکشن جیتنے کے بعد سمجھ رہی ہے کہ اگلے انتخابات بھی وہی جیتیں گے۔

اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جس طرح کی جارحانہ تقاریر کر رہی ہیں اگر وہ ملک کی وزیر اعظم بن جائیں تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہو جائے گا۔جس پر اینکر ندیم ملک نے کہا کہ میری خیالات آپ سے مختلف ہیں کیونکہ ن لیگ نے ہمیشہ رات کے اندھیرے میں جرنیلوں کے ساتھ سیاست کی ہے۔لیکن مریم نواز جارحانہ سیاست کر کے اس کو میدان میں لے آئی ہیں ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف جو سیاست رات کے اندھیرے میں کرتے تھے۔مریم نواز وہ سیاست سب کے سامنے کر رہی ہیں۔نبیل گبول نے کہا چیف جسٹس نے پارٹی صدرات کے کیس کے دوران کہا کہ کیا چور بھی پارٹی کا صدر ہو سکتا ہے۔تو اس میں چیف جسٹس نے نواز شریف کا نام نہیں لیا لیکن مریم نواز کہتی ہیں کہ میری والد کو چور کہا گیا ہے۔اور عدلیہ کے خلاف تقاریر شروع کر دیں ۔اور اگر اس طرح کی تقاریر کرنے والی مریم واز ن لیگ کی صدر یا ملک کی وزیر اعظم بن جائیں تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہو جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں