رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کا حلقہ این اے 120 کا دورہ ، مقامی اسٹال سے حلوہ پوری کھائی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 فروری 2018 14:10

رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کا حلقہ این اے 120 کا دورہ ، مقامی اسٹال سے حلوہ پوری کھائی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے حلقہ این اے 120 کا دورہ کیا ۔ حلقے کے دورے کے دوران مریم نواز نے کارکنوں کے مسائل دریافت کیے۔ حلقےکے دورے کے دوران مریم نواز نے ایک مقامی اسٹال سے حلوہ پوری اور چنے پٹھورے بھی کھائے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے حلقہ این اے 120 کے دورے کے دوران مالی پورہ کے رہائشی لوگوں کے مسائل بھی سنے اور کہا کہ این اے 120 میں صفائی کی صورتحال اچھی نہیں کی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ میں نے این اے 120 میں سڑک کنارے ایک اسٹال سے چنے پٹھورے لیے ہیں ،یہ بہت ہی لذیذ ہیں، میں نے آج تک اس سے اچھی چیز نہیں کھائی۔
مریم نواز نے سیکرٹری نے مقامی اسٹال کے مالک کو ایک ہزار روپیہ بھی دیا جس پر اسٹال کے مالک نے پہلے تو انکار کیا لیکن پھر مریم نواز کے اصرار پر پیسے رکھ لیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں