پی ایس ایل تھری کے تیسرے ایڈیشن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،نجم سیٹھی

پی ایس ایل 2019ء کے میچز کا انعقاد پاکستان میں کرانے کے لیے کوششیں جاری ہیں ،ْ امید لوگ لطف اندوز ہونگے ،ْ انٹرویو

بدھ 21 فروری 2018 14:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے تیسرے ایڈیشن کو کامیاب بنانے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ منگل کو ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ہم نے پہلے ہی پی ایس ایل کے دو کامیاب ایڈیشن منظم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فرنچائزز نے پی ایس ایل کے لیے رقم ادا کی ہے اور اس امید کا بھی اظہار کیا کہ لوگ میچوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 2019ء کے میچز کا انعقاد پاکستان میں کرانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ چیرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 2018ء کے بعد ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ایک سیریز کھیلے گی جبکہ ملایشیا میں پاکستان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز بھی کھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کو روکنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اقدامات کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں