قومی کبڈی چمپئن شپ 28 فروری سے کھیلی جائے گی

بدھ 21 فروری 2018 14:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام 40ویں نیشنل کبڈی چمپئن شپ28 فروری سی4 مارچ تک لاہورمیں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمدسرور کے مطابق اس چمپئن شپ میں آرمی، پی اے ایف، واپڈا، ریلویز، پولیس، ایچ ای سی، ایس این جی پی ایل، پی او ایف، واہ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ایران کی قومی کبڈی ٹیم بھی اس میں حصہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں