گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کیلئے پاک ایران گیس منصوبہ کو جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے‘راجہ وسیم حسن

مستقبل میںاوگرا کے قدرتی گیس کے نایاب ہونے کے انتباہ کو سنجیدگی سے لیا جائے‘سی پیک اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے گیس کی ضروریات میں مزید اضافہ ہوگا‘نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

بدھ 21 فروری 2018 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ گیس کی بڑھتی ہوئی ،ضروریات کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے ایران نے اپنے حصہ کا کام مکمل کرلیا ہے اور پاک ایرا ن بارڈر تک گیس پائپ لائن کی تنصیب مکمل کرلی ہے جبکہ پاکستان میں یہ معاملہ زیر التواء ہے جس کے باعث گیس کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے اور موسم سرما میں انڈسٹریز کی گیس بند کرد ی جاتی ہے جبکہ انڈسٹریز میں گیس کی ڈیمانڈ بڑھتی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے لوہا مارکیٹ شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے مستقبل میں گیس کے نایاب ہونے کے انتباہ کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ابھی سے ملکی گیس کی ضروریات کیلئے منصوبہ بندی کر لی جائے جس میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے نہ صرف گیس کی ضروریات پوری ہونگی بلکہ اس گیس گو پاور پلانٹ میں استعمال کرکے سستی بجلی بھی حاصل ہوگی۔اس لیے اس منصوبہ میں رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ ملکی گیس ضروریات پوری ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں