حکومت پنجاب کی 8ایس پیز کو پی ایس پی کیڈر دینے کی سفارش

بدھ 21 فروری 2018 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) حکومت پنجاب نے 8ایس پیز کو پی ایس پی کیڈر دینے کی سفارش کر دی ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے آٹھ ایس پیز کو پی ایس پی کیڈر دینے کی سفارش کرتے ہوئے درخواست وفاق کو بھجوادی گئی ۔

(جاری ہے)

ان افسران میں مسعودرضا،صدف فاطمہ،حسن جمیل حیدر شامل جبکہ خالدمسعود،اشفاق خان،عامرخلیل،عظمت حیات اورلطیف خان شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مارچ میں بورڈ اجلاس منعقد ہوگا جس میں پی ایس پی کیڈر دے دیا جائیگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں