فلمسٹار ثناء نے پندرہ روز میں اپنا وزن 8 پائونڈ وزن کم کر لیا

بدھ 21 فروری 2018 12:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) فلمسٹار ثناء نے پندرہ روز میں اپنا وزن 8 پائونڈ وزن کم کر لیا۔ ذرائع کے مطابق فلمسٹار ثناء کو ایک فلم پروڈیوسر نے اپنے پراجیکٹ کیلئے 12 پائونڈ وزن کم کرنے کیلئے کہا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے ثناء نے مسلسل ایکسر سائز کرکے حیر ت انگیز طور پر پندرہ دنوں کے دوران اپنا وزن 8 پائونڈ کم کر کے بھرپور فٹنس حاصل کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثناء مزید ایک ہفتے میں اپنے وزن کو 4پائونڈ تک کم کرلیں گی ۔ واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری میں فٹنس کے اعتبار سے ثناء سرفہرست اداکارائوں میںشمار ہوتی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں