گلوکارہ شبنم مجید اپنی نئی میوزیکل البم پر رواں ماہ کے آخر میں کام شروع کریں گی

بدھ 21 فروری 2018 12:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) گلوکارہ شبنم مجید اپنی نئی میوزیکل البم پر رواں ماہ کے آخر میں کام شروع کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ان کی میوزیل البم کی شاعری مرتب ہوچکی ہے اور ان کی کمپوزیشن کا سلسلہ جاری ہے جس کے مکمل ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا ۔ شبنم مجید کی نئی البم میں اردو اور پنجابی گانوں کے ساتھ دو عزلیں بھی ریکارڈ کی جائیں گی ۔ توقع ہے کہ البم کی ریکارڈنگ فروری کے آخرمیں شروع ہوگی اور بعد ازاں البم کے دوویڈیو گانے بھی بنائے جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں