پی ٹی وی سنٹر پشاور اور کوئٹہ کے ڈراموں میں بھی کا م کرنا چاہتا ہوں ‘ محسن گیلانی

خواہش ہے پی ٹی وی دوبارہ سنہری دور کی طرف واپس آجائے ،اس کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے ہونگے

بدھ 21 فروری 2018 12:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) فلم اور ٹی و ی کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے کہا ہے کہ میں پی ٹی وی لاہور ،اسلام اور کراچی سنٹر میں کام کرچکا ہوں مگر کوئٹہ اور پشاور میںپی ٹی وی سے کام کرنے کا موقع نہیں ملا اور میری خواہش ہے کہ میں کوئٹہ اور پشاور کے پی ٹی و ی سنٹر کے ڈراموں میں بھی کا م کروں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اب مختلف نجی ٹی وی چینلز پر ٹی وی ڈرامہ سیریلز کی اتنی بھرمار ہوچکی ہے کہ لوگوںنے پی ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا ہے جس کا ذاتی طورپر مجھے دلی افسوس ہے ۔

اگر دیکھا جائے تو ڈرامے کی اصل بنیاد پی ٹی وی نے رکھی اور ایسے شاہکار ڈارمے پیش کئے کہ لوگ آج بھی اس کی مثالیں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پی ٹی وی دوبارہ سنہری دور کی طرف واپس آجائے مگر اس کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے ہونگے ،خالی بیان بازیوں سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے ۔انہوںنے کہاکہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میںنے تمام سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اوران سے بہت کچھ سیکھا ہے جو آج میرے کام آرہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں