میری فلم ’’دل کو مارو گولی ‘‘مکمل ہوچکی ،جلد نمائش کردی جائے گی ‘ پرویز کلیم

فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے لاہور سے بھی نئے سرمایہ کاروں کو آگے آنا چاہیے ‘ گفتگو

بدھ 21 فروری 2018 12:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) فلم انڈسٹری کے مقبول رائٹر و ہدایتکار پرویز کلیم نے کہا ہے کہ میری فلم ’’دل کو مارو گولی ‘‘مکمل ہوچکی ہے اور جلد اس کی نمائش بھی کردی جائے گی ، فلم کی تمام کاسٹ نئے اداکاروں پر مشتمل ہے اور یہ بہترین سکرپٹ پربنائی گئی فلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں نئے اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر شاندار بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس طرح کراچی سے فلمیں بن رہی ہیں اسی طرح لاہور سے بھی فلم انڈسٹری میں نئے سرمایہ کاروں کو آگے آنا چاہیے تاکہ لاہور سے بھی دھڑا دھڑ فلمیں بننا شروع ہوں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ جو لوگ گھر بیٹھے ہیں ان کو دوبارہ سے روزگارمیسر آسکے اور اس کے ساتھ لاہور کی فلم انڈسٹری دوبارہ فروغ حاصل کرے ۔پرویز کلیم نے کہا کہ مجھے دکھ اس بات کا ہے کہ جن لوگوں نے فلم انڈسٹری سے کروڑو ں روپے کمائے انہوںنے ہی انڈسٹری کو لاورث چھوڑ دیا ہے ۔میں مایوس نہیں مجھے یقین ہے کہ ایک دن پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں