رانا ثناءاللہ اتنی بیہودہ گفتگو کرتے ہیں کہ شرم آ جاتی ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 فروری 2018 11:53

رانا ثناءاللہ اتنی بیہودہ گفتگو کرتے ہیں کہ شرم آ جاتی ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 فروری 2018ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ اتنی بیہودہ گفتگو کرتے ہیں کہ شرم آ جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رانا ثنا ء اللہ اتنی بیہودہ گفتگو کرتے ہیں کہ بچوں کے ساتھ بیٹھ کر ٹی وی نہیں دیکھا جا سکتا۔ ہمارے گھروں میں ٹی وی کے علاوہ کوئی انٹر ٹینمنٹ نہیں ہے اور ہماری قوم سار ا سارا دن ٹی وی کے آ گے بیٹھی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن رانا ثنا اللہ جیسے لوگ ٹی وی پر آ کر ایسی ایسی گفتگو کرتے ہیں کہ شرم آتی ہے۔اور ان کی گفتگو اس معاشرے کو تباہ کرنے کا سبب بن رہی ہے۔لیکن ہم ان کا پھر بھی لحاظ کر جاتے ہیں۔ہم نے آج تک ٹی وی پر آ کر کسی بچے سے متعلق کوئی گفتگو نہیں کی۔شیخ رشید نے کہا کہ جب میں نے بولنا شروع کیا تو قیامت آ جائے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو کسی پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنے گیریبان میں جھانکنا چاہئیے۔تا کہ ان کو پتہ چلے کہ ان کی اپنی اوقات کیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ سب ایک لڑائی کی طرف جا رہے ہیں۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ والے غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر عدلیہ کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں