نواز شریف نے ہر حال میں لندن جانے کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 فروری 2018 11:42

نواز شریف نے ہر حال میں لندن جانے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 فروری 2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہر حال میں لندن جانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر (ر) کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن وزارت داخلہ نے نیب کو خط کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لئے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے گئے۔لیکن اب میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے ہر حال میں لندن جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اور لندن جانے کے لئے اپنے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔زرائع کے مطابق نواز شریف نیب ریفرنس کی سماعت سے ایک روز قبل پاکستان واپس آ جائیں گے۔یاد رہے کہ اس وقت نواز شریف کی اہلیہ لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں