پاکستانی فلم انڈسٹری دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں کا حصہ بن جائے گی‘عروہ حسین

پاکستانی فلموں کا معیاراورکام کرنے والے نوجوانوں کا انداز بہت الگ ہے‘انٹرویو

بدھ 21 فروری 2018 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کا معیاراورکام کرنے والے نوجوانوں کا انداز بہت الگ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں عروہ حسین کا کہناتھاکہ ماڈلنگ اورٹی وی ڈراموں کے ساتھ جب مجھے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تومیں نے اسے قبول کیا اورپھرہماری فلم کوبہترین رسپانس بھی ملا اس دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔انہوں نے کہاکہ کام کرنیو الے تقریبا لوگ وہی تھے جن کے پہلے بھی ساتھ کام کرچکی تھے لیکن فلم میکنگ کا انداز بہت مختلف تھاان کی شب وروزمحنت کودیکھتے ہوئے اب یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بہت جلد پاکستان فلم انڈسٹری دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریز کا حصہ بن جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں