زینب قتل کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 21 فروری 2018 10:05

زینب قتل کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری ۔2018ء)لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست قبل از وقت قرار دے کر خارج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دی جائے ۔ درخواست پر آج سماعت کرتے ہوئے عدالت نے وکیل کی درخواست کو قبل از وقت قرار دے کر خارج کر دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں