سیشن کورٹ فائرنگ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

منگل 20 فروری 2018 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) سیشن کورٹ فائرنگ واقعہ کا مقدمہ مقتول ایڈووکیٹ ندیم کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

مقدمہ قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مبینہ طور پر جائیداد کے تنازعہ پر ایک وکیل نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کر کے دو وکلاء کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں