دکانداروں کو بھارتی اجناس کی غیرقانونی فروخت روکنے کیلئے سخت تنبیہ

دکاندار ممنوعہ اجناس کی فروخت فوری طور پر بند کر دیں‘ ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ

منگل 20 فروری 2018 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) دکانداروں کو بھارتی اجناس کی غیرقانونی فروخت روکنے کیلئے سخت تنبیہ کردی گئی ۔ ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ عثمان منان شیخ نے دکانداروں کو مراسلہ میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ بھارتی اجناس اورپھل وغیرہ کی فروخت پر مکمل پابندی ہے۔

(جاری ہے)

دکاندار ممنوعہ اجناس کی فروخت فوری طور پر بند کردیں۔حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مراسلہ کی کاپی ڈپٹی کمشنر و متعلقہ انتظامیہ کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں