پان چھالیہ پر پابندی کا معاملہ ،پان منڈی ایسوسی ایشن کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل سے ملاقات

پابندی میں نرمی کے حوالے سے درخواست نظر ثانی پیش ، فوڈ اتھارٹی نے معاملہ سائنٹیفک پینل کے حوالے کر دیا

منگل 20 فروری 2018 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پان چھالیہ پر پابندی کے معاملے پرپان منڈی ایسوسی ایشن نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل سے ملاقات کی اور پان ، چھالیہ پرپابندی میں نرمی کے حوالے سے درخواست نظر ثانی پیش کی ۔اس حوالے سے ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ درخواست نظر ثانی کے لیے سائنٹیفک پینل کو بھجوا دی گئی ہے ۔

نظر ثانی درخواست پرسائنٹیفک پینل10روز میں ایسوسی ایشن کا موقف سن کر فیصلہ دے گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ پان چھالیہ پر لگائی گئی پابندی اٹھائی نہیں گئی۔فی الحال ایسوسی ایشن کی اپیل منظور کر کے سائینفک پینل کو بھجوائی گئی ہے۔ 10 روز میں سائینفک پینل ان کا موقف سن کر مزید فیصلہ کرے گا تاہم پابندی کی دی گئی ڈیڈ لائین تا حال برقرار ہے۔یاد رہے کہ چھالیہ کے مضر صحت اثرات کے پیش نظرپنجاب فوڈ اتھارٹی سائیٹیفک پینل کی سفارشات کی نظر میں چھالیہ پر پابندی عائد کی تھی اور اس حوالے سے دو ماہ کا بزنس ایڈجسٹمنٹ ٹائم دیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں