(ن) لیگ کی حکومت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر کے پری پول رگنگ کر رہی ہے‘ منظور وٹو

منگل 20 فروری 2018 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی مرکزی اور صوبائی حکومت قومی اور صوبائی حلقوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر کے پری پول رگنگ کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی حکومتیں ذاتی پسند کی بنا پر قومی اور صوبائی حلقوں میں ترقیاتی کام کروا رہی ہیں اور سیاسی بنیادوں پر سرکاری نوکریاں تقسیم کر رہی ہیں جو پری پول رگنگ کی انتہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے چھ ماہ پہلے ہی ترقیاتی منصوبے بند کروا دیئے تھے اور اب (ن) لیگ کی حکومت کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ وہ لیگ کی پری پول رگنگ کا نوٹس لے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں