شریف برادران عدلیہ کو بلیک میل کررہے ہیں ،ْ بلاول بھٹو زر داری

ْشریف برادران ایک بار پھر فیصلے ڈکٹیٹ کروانا چاہتے ہیں ،ْ ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے ،ْ بیان شریف برادران کرپشن کے عالمی اسکینڈل کو اپنے خلاف سازش قرار دے کر ججوں پر دبائو ڈالتے رہے ،ْ چیئر مین پیپلز پارٹی

منگل 20 فروری 2018 22:11

شریف برادران عدلیہ کو بلیک میل کررہے ہیں ،ْ بلاول بھٹو زر داری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شریف برادران پر عدلیہ کو بلیک میل کررہے ہیں، وہ ایک بار پھر فیصلے ڈکٹیٹ کروانا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

لاہورسے جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو اندازہ نہیں کہ پاکستان بدل چکا ہے، ہم عدلیہ پر ایسے حملے یا بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں گے۔

انہوںنے الزام عائد کیا کہ شریف برادران بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف بھی فیصلے ڈکٹیٹ کرواتے رہے ہیںجبکہ پانامہ کیس کے دوران بھی ججوں کو بلیک میل کیا جاتا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران کرپشن کے عالمی اسکینڈل کو اپنے خلاف سازش قرار دے کر ججوں پر دبائو ڈالتے رہے اورشریف برادران تو جھوٹ اور منافقت کے ماہر ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں