لاہور، چڑیا گھر میں پاڑہ ہرن کے ہاں ننھے مہمان کی پیدائش۔جس سے زو کی رونق میں اضافہ ہو گیا

منگل 20 فروری 2018 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) لاہور چڑیا گھر میں پاڑہ ہرن کے ہاں ننھے مہمان کی پیدائش ہوئی۔جس سے لاہور زو کی رونق میں اضافہ ہو گیا۔ ننھے پاڑہ ہرن کی آمد سے چڑیا گھر میں اس نسل کے ہرنوں کی تعداد 27ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر کے ویٹرنری افسر ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ جانوروں کا اضافہ خوش آئند ہے۔ اس وقت چڑیا گھر میں سات نر سولہ مادہ اور چار ننھے فان موجود ہیں۔ مگر ننھا مہمان سب کی توجہ کا مرکزبن رہا ہے ۔ ننھا پاڑہ ہرن اس وقت شہریوں کی آنکھ کا تارا بناہوا ہے۔ بچے بڑے سبھی اسے دیکھ کر خوشی کا اظہار کر تے رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں