لاہور ، شوکت خانم چوک میں فلائی اوور منصوبے پر کام جاری

منگل 20 فروری 2018 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) شوکت خانم چوک میں فلائی اوور منصوبے پر کام جاری ہے۔ فلائی اوور کے لیے 2 پلرز کی تعمیر مکمل جبکہ چار رویہ سڑک کی 2 لینز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ جوہر ٹائون، واپڈا ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک دباؤ کو کم کرنے کیلئے شوکت خانم چوک میں فلائی اوور منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے۔

فلائی اوور کے لیے دو پلرز تعمیر کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ شوکت خانم چوک میں واقع سروس روڈ بھی منصوبہ میں ایکوائر کر لی گئی۔ اس کے علاوہ گرین بیلٹ کو بھی سڑک کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ خیابان جناح کی چار رویہ سڑک پر عوام کے لیے دو لین کھولی گئیں جبکہ دو سڑکوں پر تعمیراتی کام کیا جا رہا ہے۔ تعمیراتی کام نجی کمپنی حبیب کنسٹرکشن کر رہی ہے۔ شوکت خانم چوک میں دورویہ فلائی اوور بنایا جائے گا جو تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا منصوبے پر 79 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ (وقاص

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں