کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا تیسرے فیز کا آغاز

منگل 20 فروری 2018 18:47

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن تیسرے فیز میں’’ایجوکیشن وئوچر سکیم‘‘ اور ’’نیوسکول پروگرام‘‘ سے منسلک پارٹنر سکولوں میں کوالٹی ایشورنس منعقد کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سکولوں میں یہ ٹیسٹ بڑے شفاف انداز میں جاری ہے ۔ یہ ٹیسٹ سال میں ایک مرتبہ لیا جاتا ہے اور پاس ہونے والے سکول سے پارٹنر شپ جاری رکھی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن وئوچر سکیم سے منسلک 461 جبکہ نیو سکول پروگرام سے منسلک 511پارٹنر سکولوں میں ٹیسٹ لیا جا چکا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں