201عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ: آئیڈیل کرکٹ کلب نے گلبرگ ایگلٹس کو شکست دے دی

منگل 20 فروری 2018 18:47

201عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ: آئیڈیل کرکٹ کلب نے گلبرگ ایگلٹس کو شکست دے دی
لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) پہلے عامر حیات خان روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ میچ میں آئیڈیل کرکٹ کلب نے گلبرگ ایگلٹس کو 3وکٹوں سے شکست دے دی ،ٹاون شپ وائٹس گراونڈ میں منعقدہ میچ میں گلبرگ ایگلٹس کلب نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے سہیل یوسف نے 29، محمد حسن اور محمد کاشف نے 18,18رنز بنائے عاصم خان نے 4اور ریحان احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، آئیڈیل کلب نے ہدف 33ویں اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا، فضل حسین نے 55عبدالصمد نے 39رنز کی نمایاں اننگ کھیلی، مظہر امین اور برائن بھٹی نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ،فاتح ٹیم کے عاصم خان اور فضل حسین مشترکہ مین آف دی میچ قرار پائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں