غیر ملکی خاتون بیٹیوں کی حوالگی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی

منگل 20 فروری 2018 18:47

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) غیر ملکی خاتون بیٹیوں کی حوالگی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی، عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹائون گوجرانوالہ کو 23 فروری کو بیٹیوں کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس سردار شمیم احمد خان نے لوتھینین خاتون لسکاز لیٹ کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار غیر ملکی خاتون نے مذہب تبدیل کر کے پاکستانی شہری ڈاکٹر جمشید سے شادی کی تاہم شوہر 2011ء میں 9 سالہ مریم، 11 سالہ عائشہ اور 13 سالہ آمنہ کو دوبئی سے لے کر پاکستان فرار ہوگیا اور طلاق نامہ بھجوا دیا ،درخواستگزار خاتون کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت تینوں بیٹیوں کو بازیاب کروا کر ماں کے ساتھ جانے کا حکم دے ،عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹائون گوجرانوالہ کو 23 فروری کو بیٹیوں کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں