میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 200 سے زائد ملازمین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

منگل 20 فروری 2018 18:47

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء)لاہور ہائیکورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 200 سے زائد ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر میئر لاہور کرنل( ر) مبشر جاوید، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد فاروق سمیت درجہ چہارم کے 202 ملازمین کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواستگزار ملازمین کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 200سے زائد درجہ چہارم کے ملازمین عرصہ دراز سے میٹروپولیٹن کارپوریشن میں اپنی ملازمت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تاہم ملازمین کو نوکری پر مستقل نہیں کیا جارہا، درخواستگزاروں کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت تمام ملازمین کو نوکری پر مستقل کرنے کا حکم دے، عدالت نے درخواستگزار وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر میئر لاہور اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے آج بروز بدھ جواب طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں