اوورسیز پاکستانی کی 55 لاکھ روپے مالیت کی 3دکانیں ناجائز قبضہ سے واگزار

منگل 20 فروری 2018 18:46

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء)اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی) پنجاب کی کوشش سے سمندر پارمقیم پاکستانی کی 55 لاکھ روپے مالیت کی3 دکانیں ناجائزقبضہ سے واگزار کرالی گئی ، وائس چیئرمین اوپی سی شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے بتایا کہ سعودی عرب میں مقیم نذراحمد نے کمیشن کو شکایت درج کرائی کہ بعض افراد نے موضع-34 ای، بی، ضلع پاکپتن میں واقع ان کی3 دکانوں پر قبضہ کرلیا ہے، جن کو واگزار کرایا جائے، یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ضلع پاکپتن کو بجھوائی گئی جس کے ارکان کی معاونت سے مذکورہ دکانیں ناجائز قابض سے خالی کراکے اصل مالک کے حوالے کردی گئیں، شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے مزید بتایا کہ اوپی سی کی بدولت ابتک سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی ہزاروں شکایات خوش اسلوبی سے حل کی جاچکی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں