پاکستان ریلویز کی طرف سے انڈر نائینٹن کھیلنے والے علی زریاب آصف خیریت سے ہیں ‘ ترجمان

بعض چینلز خودکشی کی خبر کے ساتھ ان کی تصویر چلا رہے ہیں جو غلط ہے ،ان کے اہلخانہ کیلئے پریشانی ،اذیت کا باعث ہے

منگل 20 فروری 2018 18:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان ریلوے کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ریلویز کی طرف سے انڈر نائینٹن کھیلنے والے علی زریاب آصف خیریت سے ہیں اور بعض چینلز خودکشی کی خبر کے ساتھ ان کی تصویر چلا رہے ہیں جو غلط ہے اور ان کے والدین اور عزیز و اقارب کے لئے پریشانی اور اذیت کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے کے ڈی جی سپورٹس ڈاکٹر فرحان عبادت خان کے مطابق علی زریاب آصف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں