ناصر احمد اعوان متروکہ وقف املاک بورڈ کے لیگل ایڈوائزر مقرر

منگل 20 فروری 2018 18:43

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء)وفاقی حکومت نے وزارت قانون کی سفارشات پر ناصر احمد اعوان ایڈووکیٹ کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا لیگل ایڈوائزر مقرر کر دیا، سیکرٹری بورڈ محمد طارق نے تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ناصر احمد اعوان اس سے قبل متروکہ وقف املاک بورڈ میں ایڈیشنل لیگل ایڈوائزر کی ذمہ داری انجام دے رہے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں