معیشت کے استحکام کیلئے ہم آہنگ ہوکرمثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں، مقررین

منگل 20 فروری 2018 18:10

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء)معیشت کے استحکام اور تسلسل کیلئے نجی اور سرکاری ادارے ہم آہنگ ہوکرمثبت نتائج حاصل کر سکتے ہیں، قدرتی آفات کو روکنا انسانی اختیار میں نہیں تاہم اس کا سامنا کرنے اور ممکن حد تک محفوظ رہنے کیلئے قوم کو تیار کیا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز اچلانہ، ممبر فیڈرل پبلک سروس کمشن اخلاق احمد تارڑ، ڈین فلپائن سکول آ ف بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر تبسم رضا و دیگر مقررین نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹرنیشنل سیمینار میں کیا ،کرائسز مینجمنٹ کے موضوع پر ہونے والے سیمینار کی میزبانی مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ نے کی ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں اس موضوع پر آگاہی سیمینار وقت کی ضرورت ہیں ، مصیبت تباہی نہیں بلکہ مصیبت میں گھبراجانا اصل تباہی ہے، طالبات قدرتی آفات اور اس سے بچائوکو اپنی تحقیق کا موضوع بنائیںاور قوم کو اس کا درس دیں، صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز اچلانہ نے کہا کہ جامعات اس اہم موضوع پر جو بھی سفارشات مرتب کریں گی حکومت ان کی پذیرائی کریگی، انہوں نے کہا کہ گذشتہ ڈیڑھ عشروں میں ملک میں جو آفات آئیں اس میں نجی شعبے کا کردار بڑا نمایاں تھا، ممبر فیڈرل پبلک سروس کمشن اخلاق احمد تارڑ نے کہا کہ متعدد حکومتی ادارے کرائسز مینجمنٹ کیلئے مخصوص ہیں ، ملک میں مخیر حضرات کی بڑی تعداد اس شعبے میں سرمایہ فراہم کرنے کو تیار ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں