ویٹرنری یونیورسٹی میں اومکس فار اینیمل سا ئنسز میں موا قع اور چیلنجزکے مو ضو ع پر دو روزہ بین الاقوا می کانفرنس کا آ غاز

منگل 20 فروری 2018 18:10

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے انسٹیٹیو ٹ آف با ئیو کیمسٹر ی اینڈ بائیو ٹیکنا لو جی نے گذشتہ روز پنجاب ایگر یکلچر ریسر چ بو رڈ اور ہائیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آ باد کے با ہمی اشتراک سے اومکس فار اینیمل سا ئنسز میں موا قع اورچیلنجزکے مو ضو ع پر دو روزہ بین الاقوا می کانفرنس کا انعقاد کیا، افتتا حی تقریب کی صدارت وزیر برا ئے لیبر اینڈ ہیو من ریسورسز راجا اشفاق سرور نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں وا ئس چانسلرپرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا، ڈین فیکلٹی آف با ئیو سا ئنسز پرو فیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن، ڈائر یکٹر انسٹیٹیو ٹ آف با ئیو کیمسٹر ی اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی پروفیسر ڈاکٹر وسیم شہزاد کے علا وہ پا کستان سمیت دنیا بھر کے مختلف مما لک جن میں ملا ئیشیا، برا زیل، چا ئنہ، بھارت اور تر کی سے تحقیق کارو ں ، ویٹر نیر ین، میڈیکل سپیشلسٹ، با ئیو ٹیکنا لوجسٹ، ریسرچ سکا لرز، اسا تذہ ، طلبہ اور پرو فیشنلز کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے وزیر برا ئے لیبر اینڈ ہیو من ریسورسز را جا اشفاق سرور نے کہا کہ زراعت اور لا ئیو سٹاک دو نو ں سیکٹرز آ پس میں لا زم و ملزو م ہیں لہذا ان دونو ں سیکٹر ز کی تر قی کیلئے ایسی معلو ما تی کانفر نس کے انعقاد سے نہ صرف مو ثر حکمت عملی بنا نے میں مدد ملتی ہے بلکہ نیشنل اور انٹر نیشنل ما ہرین کے تجر بات سے بھی بھرپور فا ئدہ اُ ٹھا نے کا مو قع ملتا ہے نیز انہوں نے ویٹر نری یونیورسٹی کو اپنے اعلی معیار تعلیم و تحقیق کی بدولت ایک مثا لی ادارہ بنا نے میں اہم کردار ادا کرنے پر لیڈر شپ کی کاوشو ں کی بھی تعریف کی، اُ نہو ں نے طالبات کو نصیحت کی کہ وہ بھی ڈگر ی حا صل کر نے کے بعد اپنے متعلقہ شعبہ میں دل لگا کر کام کر یں اور ملک و ملت کی خد مت اور قومی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر یں، ڈاکٹر پا شا نے اپنے خطا ب میں یونیورسٹی کی تا ر یخی اہمیت ، کیمپسز، ڈیپا رٹمنٹس، مختلف تعلیمی ، تحقیقی، تشخیصی سہو لیات و سروسز اور یونیورسٹی کی کیو ایس، ٹا ئمز اور ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی رینکنگ میں نما یا ں مقام حا صل کر نے کے بارے میں شرکا کو تفصیلی بتا یا، اُ نہو ں نے کہا کہ یونیو رسٹی اپلا ئیڈ تحقیق کی بدولت پاکستان میں بڑ ھتی ہو ئی آ بادی کے پیش نظر دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بڑ ھا نے کی طرف خصو صی تو جہ دے رہی ہے، اُنہو ں نے مز ید کہا کہ حال ہی میں حکو مت پنجاب کی معاونت سے لا ئیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹی نے ملکر اونٹ کے دودھ کا پروگرام بھی شرو ع کیا ہے، بعد ازیںپرو فیسرڈٖاکٹر وسیم شہزاد اور پرو فیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن نے کانفر نس کے اغرا ض و مقا صد بیا ن کئے، را جا اشفاق سرور نے ڈاکٹر پا شا کے ہمرا ہ کانفر نس کاافتتا ح کیا، پوسٹر پریز نٹیشن دیکھی اور طلبہ و طالبات سے بات بھی کی، کانفر نس میں نیشنل اور بین الا قوامی ما ہرین شعبہ اینیمل سا ئنسز میںموا قع اور چیلنجز سے متعلقہ جدیدتحقیقی اُصو لو ں پر مبنی اپنے اپنے خیا لات کا اظہار کر یں گے، دو روزہ کانفر نس میں5ٹیکنیکل سیشن منعقد ہو نگے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں