فنی تعلیم فراہم کرنیوالے ادارے مطلوبہ معیار کو یقینی بنائیں ، یاسمین مہرالنساء

منگل 20 فروری 2018 18:10

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) فنی تعلیم فراہم کرنیوالے ادارے مطلوبہ معیار کو یقینی بنائیں ورنہ بورڈ کے ساتھ الحاق ختم کر دیا جائیگا، چیئر پرسن فنی تعلیمی بورڈ یاسمین مہرالنساء نے مختلف اضلاع میں قائم ٹیکنیکل اداروں کے اچانک دورے کئے، انہوں نے لیبارٹریز، لائبریرز، کلاس رومز، استاتذہ اور صفائی کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، سات اداروں جن میں سٹی کالج پیر محل، رچنا پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ٹوبہ ٹیک سنگھ انسٹیٹیوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ، پی سی ایس آئی آر میٹل سنٹر ڈسکہ, کاسب پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ ڈسکہ، پسرور پولی ٹیکنیکل پسرو ر اور جناح کالج آف ٹیکنالوجی پسرور کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کئے اور کہا گیا ہے کہ متذکرہ ادارے ایک ماہ میں اپنی خامیوں کو درست کریں، ورنہ تادیبی کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں