لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے منتخب نما ئندوں کی وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زکریاذاکر سے ملا قات

منگل 20 فروری 2018 18:10

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے منتخب نما ئندوں کی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زکریاذاکر سے انکے آفس میں ملا قات کا انعقا د کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر ، صدر لیرا حافظ اعجاز بشیر، جنرل سیکرٹری بلال احسن، سیکرٹری انفارمیشن علی ارشد سمیت دیگر ممبران نے بھی شر کت کی، لیرا کے وفد سے ملا قات کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذا کر کا منتخب نما ئندوں کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی میںپر امن تعلیمی ما حول کے تسلسل کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے،تعلیمی آزادی پورے پاکستان میںایک مسئلہ ہے،انہوںنے بتایا کہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے تین سال سے تعطل کا شکار انتخابات کو منعقد کرواکر سلیکشن بورڈز اور دیگرمراحل کو بھی جلد مکمل کر لیا جا ئے گا، ملا قات کے بعد وائس چانسلر کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں