اوورسیز پاکستانی کی 55 لاکھ روپے مالیت کی 3دکانیں ناجائز قبضہ سے واگزار

منگل 20 فروری 2018 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی کوشش سے سمندرپارمقیم پاکستانی کی 55 لاکھ روپے مالیت کی3 دکانیں ناجائزقبضہ سے واگزار کرالی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چیئر پرسن اوپی سی شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے بتایا کہ سعودی عرب میں مقیم نذراحمد نے کمیشن کو شکایت درج کرائی کہ بعض افراد نے موضع-34 ای،بی،ضلع پاکپتن میں واقع ان کی3 دکانوں پر زبردستی قبضہ کرلیاہے ،جن کو واگزار کرایا جائے۔

یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ضلع پاکپتن کو بجھوائی گئی جس کے ارکان کی معاونت سے مذکورہ دکانیں ناجائز قابض سے خالی کراکے اصل مالک کے حوالے کردی گئیں۔شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے مزید بتایا کہ اوپی سی کی بدولت ابتک سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی ہزاروں شکایات خوش اسلوبی سے حل کی جاچکی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں