سی پیک کی تکمیل سے غربت کا خاتمہ ہو گا اور ملک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو گا‘رانا محمد اقبال خاں

جتنے ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے ہیں، اتنے ترقیاتی کام پہلے کبھی بھی نہیں ہوئے‘ سپیکر پنجاب اسمبلی

منگل 20 فروری 2018 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پھول نگر و گردونواح میں سیوریج کی لائنوں کی صفائی ستھرائی کے لیے میونسپل کمیٹی پھولنگر کو اڑھائی کروڑروپے مالیت کی 2گاڑیاںفراہم کر کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پھول نگرکو پھولو ں کی طرح بنا نا میرا مشن ہے۔

سپیکر نے کہا کہ سی پیک قدرت کی بہترین نعمت ہے۔ جس کی کامیابی کے لیے ہماری حکومت دن رات محنت کر رہی ہے۔ اس سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہونگے ۔ لوگوں کو روزگار ملے گا اورانرجی کرائسسز سے نجات مل جائے گی۔ ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے حکومت اپنی تمام تر صلا حیتیں برو ئے کار لا رہی ہے۔ صحت کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف صوبے بھر کے تمام ہسپتالوںکے ہنگامی دورے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس سے عوام کوریلیف حاصل ہو گا۔ ضرب عضب سے دہشت گردی کا کافی حدتک خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ صاف پانی کے منصوبے بھیپایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر سپیکر نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر موجود اے سی پتوکی، ٹی ایم او اور دیگر افسران کو احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ فی الفور مسائل حل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے اہل علاقہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی گلی محلے میں سولنگ ، نالیوں کا کام رہتا ہے توبتائیں جنہیں فی الفور بنوایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے ہیں، اتنے ترقیاتی کام پہلے کبھی بھی نہیں ہوئے۔ ہماری شناخت ترقیاتی کاموں سے ہے۔ میرے دروازے عوام کے لیے دن رات کھلے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں