طالبات واساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

منگل 20 فروری 2018 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان فائونڈیشن گرلز ہائی سکول‘ والٹن روڈ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین‘ داتا نگر‘لاہور‘دارالعلوم محمدیہ غوثیہ‘ عثمان چوک‘ داتا نگر‘ بادامی باغ‘لاہور‘بیت الاسلام سکول‘ اے بلاک‘ الفیصل ٹائون‘لاہور کینٹ‘گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول‘ ابوالخیر روڈ‘ کوٹ عبدالمالک‘لاہور‘مہریہ آئیڈیل سکول‘ ابوالخیر روڈ‘ کوٹ عبدالمالک‘لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد520تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں