ٹیوٹا اور نیٹ سول 2000ہزار طلبہ کو آئی او ٹی ،بلاک چین اور ڈیٹا مینجمنٹ کی جدید تربیت دینگے ‘عرفان قیصر شیخ چئیرمین ٹیوٹا

منگل 20 فروری 2018 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) نیٹ سول کے سی ای او سلیم غوری نے چئیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ سے ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔ملاقات میں سید یاور علی سمیت ٹیوٹا کے اعلی عہدیداران شریک تھے ۔ملاقات میں طے کیا گیاٹیوٹا اور نیٹ سول ابتدائی طور پر دو ہزار طلبہ کو آئی او ٹی (انٹرنیٹ آف تھنگز )،بلاک چین اور ڈیٹا مینجمنٹ کی جدید ترین تربیت فراہم کرہے گا ۔

چئیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ دنیا اسمارٹ ہوگئی ہے اب ٹی وی ،فریج ،اے سی سمیت الیکٹراونکس کی دوسری اشیاء انسانی باتوں پر عمل کریں گی ۔پاکستان میں یہ جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوچکی ہے اور ٹیوٹا پہلا ادارہ ہو گا جو یہ اپنے طلبہ کو یہ تربیت فراہم کرنے جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب مستقبل آئی او ٹی ٹیکنالوجی کا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیوٹا نیٹ سول سے مل کر سلیبس اور طریقہ کار طے کر کے جلد اس چھ ماہ کے کورس کا آغاز کر دے گا ۔

چھ ماہ طلبہ کو بہترین روزگار مہیا ہو گا لیکن ساتھ ساتھ انہی طلبہ کے لئے اگلا کورس بھی شروع کر دیا جائے گا جس میں یہ آئی اوٹی کی مزید تربیت بھی آن جاب رہتے ہوئے ٹیوٹا سے حاصل کریں گے ۔ٹیوٹا نے ہمیشہ ایسے شعبوں کی نشاندہی کر کے ایسے کورسز کا آغاز کیا ہے جس میں طلبہ کو فوری روزگار اور اچھی ماہانہ آمدنی میسر آئے ۔ٹیوٹا فنی تربیت میں ٹرینڈ سیٹر بن گیا ہے ۔

نیٹ سول کے سی ای او سلیم غوری کا کہنا تھا اس وقت ملک می آئی او ٹی ،بلاک چین اور ڈیٹا مینجمنٹ کی بہت مانگ ہے ۔دنیا میں اس وقت سب بڑا مسئلہ ڈیٹا کو مینج کرنا ہے ۔یہ تربیت نوجوانوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں نوکریاں فراہم کرے گی ۔ہمیں اپنے نوجوانوں کو ڈگری سے زیادہ تربیت کی اہمیت سمجھانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں